پاک چین تعلقات کے 70 برس مکمل ، یاد گاری سکہ جاری

پاک چین تعلقات کے 70 برس مکمل ، یاد گاری سکہ جاری
سورس: file photo

اسلام آباد، پاک چین تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر  یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔

یاد گار سکے کے اجراء کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی ۔  تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا بھر میں مثالی ہیں، چین نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان ون چائنا پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔

 تقریب میں  چین کے سفیر نوگ رونگ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے یادگاری سکے کی مالیت 70 روپے ہے جو کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔