خانہ کعبہ کا نیا غلاف یکم محرم 1447 ہجری کو تبدیل کیا جائے گا

10:36 AM, 10 Jun, 2025

نیوویب ڈیسک

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کا نیا غلاف یکم محرم 1447 ہجری کو تبدیل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں غلافِ کعبہ نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے خانہ کعبہ کے نائب کلید بردار عبدالملک بن طحہ الشیبی کے حوالے کیا۔

تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ، اور مسجد الحرام و مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی شامل تھے۔

اس موقع پر دستاویزات پر باضابطہ دستخط کیے گئے، جس سے اس اہم ذمہ داری کی منتقلی مکمل ہوئی۔ غلافِ کعبہ کی تبدیلی ہر سال اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم کو کی جاتی ہے، جو روایتی انداز میں نہایت عقیدت اور احترام سے ادا کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں