اسلام آباد : وفاقی حکومت آج شام 5 بجے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی۔ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا۔
اجلاس کے لیے چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی بجٹ، مالیاتی بل 2025ء اور محصولات سے متعلق اہم دستاویزات ایوان میں پیش کریں گے۔
مجموعی معاشی ہدف
وفاقی بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں معاشی ترقی کی مجموعی شرح (GDP Growth) کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے درج ذیل اہداف رکھے گئے ہیں:
زراعت
مجموعی ترقی: 4.5٪
اہم فصلیں: 6.7٪
دیگر فصلیں: 3.5٪
کپاس جننگ: 7٪
لائیو اسٹاک: 3.6٪
جنگلات: 3.5٪
ماہی گیری: 3٪
صنعت
صنعتی شعبے کی مجموعی شرح نمو: 4.3٪
معدنیات و کان کنی: 4.5٪
بڑی صنعتیں: 3.5٪
چھوٹی صنعتیں: 8.9٪
سلاؤٹرنگ: 6.3٪
بجلی، گیس و پانی کی فراہمی: 3.5٪
تعمیرات: 4.8٪
سروسز سیکٹر
مجموعی شرح نمو: 4٪
تھوک و پرچون تجارت: 3.9٪
ٹرانسپورٹ و مواصلات: 3.4٪
ہوٹل و خوراک کی خدمات: 4.1٪
انفارمیشن و کمیونی کیشن: 5٪
مالیاتی خدمات: 5.2٪
ریئل اسٹیٹ: 4.2٪
عوامی خدمات: 3٪
تعلیم: 4.5٪
صحت و سماجی خدمات: 4.4٪
دیگر نجی خدمات: 4.5٪
حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ معاشی استحکام، مہنگائی پر قابو، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور پائیدار ترقی کے اہداف کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔