رانا ثناء اللہ سے امریکی سفارتی مشیر ٹیری اسٹیئرز کی اہم ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف

10:25 AM, 10 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ سے امریکی سفارتخانے کے مشیر ٹیری اسٹیئرز نے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاک ،امریکی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امریکی سفارتخانے کے نمائندے ٹیری اسٹیئرز نے خطے میں امن و استحکام کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔

وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور تمام عالمی شراکت داروں کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں