وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری ملنے کا امکان: انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلیوں پر غور، سپر ٹیکس اور پراپرٹی سیکٹر کے لیے بھی ریلیف تجاویز تیار

10:55 AM, 10 Jun, 2026

اسلام آباد: 12 جون کو پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مہنگائی سے متاثرہ تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس سلیب میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کے لیے ٹیکس اقدامات اور خصوصی مراعاتی پیکج کو حتمی شکل دینے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق، بجٹ میں جہاں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ اس اقدام کا مقصد کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنا اور ملک میں نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

علاوہ ازیں، بجٹ میں جمود کا شکار پراپرٹی سیکٹر کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے خصوصی ریلیف دینے اور ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے برآمدی شعبے (Export Sector) کو ٹیکسوں میں غیر معمولی سہولیات و رعایات فراہم کرنے کی تجاویز پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ ان تمام معاشی اقدامات کو حتمی شکل دے کر جلد ہی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں