انمول پنکی کیس کی نئی رپورٹ عدالت میں جمع؛ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا حکم

12:15 PM, 10 Jun, 2026


لاہور:منشیات فروشی کے نیٹ ورک کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بدنام زمانہ ملزمہ انمول پنکی کے مفرور ساتھیوں کے نام منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس نے نئی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق، کیس کی مرکزی ملزمہ انمول پنکی کو گزشتہ ماہ 12 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا، جس سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے۔ ملزمہ کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اب تک منشیات فروشی کے اس نیٹ ورک سے وابستہ 3 اہم سہولت کاروں کو حراست میں لے چکی ہے۔

عدالتی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ گینگ کے مفرور ارکان کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور پولیس نے 2 خواتین سمیت انمول پنکی کے 7 انتہائی قریبی ساتھیوں کو باقاعدہ مفرور قرار دے دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں اور بہت جلد پورے گینگ کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا

مزیدخبریں