کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مبینہ تعلیم دشمن ایجنڈا بے نقاب، ویڈیو وائرل

01:48 PM, 10 Jun, 2026

اسلام آباد : کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مبینہ طور پر عوام اور تعلیم دشمن ایجنڈا کھل کر سامنے آ گیا۔ تنظیم کے سرغنہ امان کی جانب سے لوگوں کو اپنے بچے اسکول بھیجنے سے منع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
 ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے دور رکھنے کی اس سازش کو افغان طالبان اور 'فتنہ الہندوستان' جیسی انتہاپسندانہ ذہنیت کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی اور تعلیمی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور شہریوں کی جانب سے نئی نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کی اس کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں