اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقوں میں کی جانے والی ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کی تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھ دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر یہ ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے۔
کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے انتہائی خطرناک ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ ساز، کمانڈر علیم خان خوشحالی اور کمانڈر اختر محمد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ ہلاک ہونے والے تمام 26 دہشت گردوں کو مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی حاصل تھی، جو سرحد پار سے ملک میں بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے انتہائی درستگی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے چار بڑے اہداف کو نشانہ بنایا، جس میں ان کا ایک اہم تربیتی مرکز، خفیہ پناہ گاہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے عزم دہرایا کہ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔
پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن: فتنہ الخوارج کے 2 ماسٹر مائنڈز سمیت 26 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
01:52 PM, 10 Jun, 2026