آزادکشمیر میں احتجاجی کال بے اثر، معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری

02:26 PM, 10 Jun, 2026

مظفرآباد : کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کو آزادکشمیر بھر میں خاطر خواہ پذیرائی نہ مل سکی۔ مظفرآباد، میرپور، راولاکوٹ سمیت مختلف اضلاع میں کاروباری مراکز، بازار اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر میں حاضری معمول کے مطابق رہی جبکہ تعلیمی ادارے بھی کھلے رہے اور تدریسی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔ شہریوں نے روزمرہ کے معمولات جاری رکھتے ہوئے احتجاجی کال میں شرکت نہیں کی۔

مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ کی آمدورفت معمول کے مطابق رہی اور کاروباری سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ دیکھنے میں نہیں آئی۔ عوام کی بڑی تعداد نے معمول کی مصروفیات کو ترجیح دی جس کے باعث احتجاجی کال نمایاں اثرات مرتب نہ کر سکی۔

مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام نے امن، استحکام اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کو ترجیح دیتے ہوئے روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھیں۔

مزیدخبریں