مظفرآباد،ٹیک آف کے دوران آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تحقیقات کا آغاز

03:50 PM, 10 Jun, 2026

مظفرآباد : پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد میں پیش آنے والے حادثے میں تباہ ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوا اور زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری طور پر امدادی اور تفتیشی کارروائیاں شروع کر دیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے، جو واقعے کے تمام تکنیکی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔فوجی حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے کی حتمی وجہ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں