قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف اور ترقیاتی بجٹ کی منظوری

03:55 PM, 10 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف اور ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی، جبکہ صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی بھی توثیق کی گئی۔ حکام کے مطابق یہ فیصلے وفاق اور صوبوں کے درمیان مشاورت اور اتفاقِ رائے سے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل قومی اقتصادی سروے کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ادھر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس 4 بجے شروع ہوگا، جن میں ملکی معاشی صورتحال اور آئندہ بجٹ سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

مزیدخبریں