پاک فوج کشمیریوں کی محافظ، پاکستان مخالف سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں:فیصل ممتاز راٹھور

07:42 PM, 10 Jun, 2026

مظفر آباد:آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج کشمیری عوام کی محافظ ہیں اور ریاست میں پاکستان مخالف کسی بھی ایجنڈے کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور الحاقِ پاکستان کے خلاف سرگرمیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوں گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور سرکاری املاک کی سکیورٹی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں