امریکی جنرل وٹل نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کر دیا

07:09 AM, 10 Mar, 2017

واشنگٹن :امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف وٹل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ کر ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔ دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کے لیے خطرناک ہے ۔

جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ہے ۔ بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے۔

مزیدخبریں