رانا ثنااللہ نے عمران خان اور مراد سعید کے رویے کو قابل مذمت قرار دیدیا

رانا ثنااللہ نے عمران خان اور مراد سعید کے رویے کو قابل مذمت قرار دیدیا

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور مراد سعید کے اقدام کو قابل مذمت کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کو حکومتی رکن کی کوئی بات نامناسب لگی تو انہیں چاہئے تھا کہ اسپیکر سے رابطہ کرتے اور نامناسب الفاظ کارروائی سے حذف کراتے۔ کسی رکن کے غلط الفاظ پر تشدد کا عمل کسی طور پر بھی جائز نہیں۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا اپوزیشن پنجاب اسمبلی کا بائیکاٹ کر کے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز مراد سعید کے ساتھ پارلیمنٹ لابی میں جاوید لطیف کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں