لاہور آنے کیلئے غیر ملکی کھلاڑی نے ماں کے خدشات کو نظر انداز کر دیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے برطانوی کرکٹر ڈیوڈ میلان نے کہا ہے کہ میری والدہ نے مجھے لاہور جانے سے منع کیا تھا مگر میں خصوصی سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے مطمئن تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں برطانوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ان کی ماں نے اپنے خدشات ظاہر کئے اور انہیں لاہور جانے سے منع کیا تاہم وہ بہترین سیکیورٹی انتظامات پر مطمئن تھے اور حقیقت تو یہ ہے کہ 22 ہزار لوگوں نے قذافی سٹیڈیم کا رخ کیا۔ ڈیوڈ میلان نے کہا کہ انہوں نے تب ہی لاہور جانے کا پختہ ارادہ کر لیا تھا جب انہیں خصوصی سیکیورٹی سے متعلق علم ہوا۔