پی ایس ایل تھری، کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو فتح کے لیے 189 رنز کا ہدف

پی ایس ایل تھری، کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو فتح کے لیے 189 رنز کا ہدف
کیپشن: ipl 3 karachi kings multan sultan bating

دبئی : پی ایس ایل تھری کے بائیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگزنے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے3 وکٹوں پر 188 رنز بنائے ، ڈینلی نے 55 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلی ، بابر اعظم نے39 گیندوں پر 58 رنز بنائے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے بائیسویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا  ، کراچی کنگز  نے پہلے  بیٹنگ  کرتے ہوئے 3 وکٹوں  پر 188 رنز بنا لیے ۔

ٹاس کے موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ حریف ٹیم کو کم سکور پر آئوٹ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا سکور کریں گے تاکہ حریف ٹیم کو جلد آئوٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔