یوسف رضا گیلانی کا نوٹی فکیشن روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

03:24 PM, 10 Mar, 2021

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا نوٹی فکیشن روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اُن کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔

پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو کی بنیاد پر الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کا نوٹی فکیشن روکنے کے لئے درخواست دائر کی تھی ۔

یہ درخواست حکمران جماعت پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی جس میں یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں فتح کو چیلنج کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی نے حکمران جماعت کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دی تھی ۔ یوسف رضا گیلانی نے 169 جبکہ ان کے مقابلے میں عبدالحفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کئے تھے ۔ انتخابات کے دوران 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی تھی ۔

میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکیں ، ان کی ذمہ داری ہے کہ ڈسکہ کے معیار کو قائم کریں ۔

مزیدخبریں