لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو کرنا ہے کرے ، عدم اعتماد کامیاب ہو گی ۔ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی اور وزیراعظم گھر جائیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان جب بولتے ہیں قوم کا نقصان کرتے ہیں ، مجمع میں یورپی یونین پر تنقید کرنا کون سی خارجہ پالیسی ہے ۔ وزیرخارجہ کو کہنا پڑا بات عوام میں نہیں کرنی چاہیے تھی ۔
انہوں نے کہا کہ آج قوم عمران نیازی کے بھاشن سن رہی ہے ۔ قوم کے کان چور ، ڈاکو اور لٹیرے سن سن کرپک گئے ہیں ۔ عمران نیازی نے تقاریر میں اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑائیں ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران نیازی سیکیورٹی معاملات پر غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتا ہے ۔ جلسوں میں عوام نے دیکھ لیا کون حواس باختہ ہے ۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ کیا عمران خان نے بھاشنوں میں مہنگائی اور غربت کا حل دیا ؟ عمران خان کو پارلیمنٹ میں اور باہر بھی جواب دیں گے ۔