اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد حکومت نے عوام پر بڑا بجلی بم گرادیا ۔ بجلی 6 روپے مہنگی کردی گئی ۔
نیو نیوز کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5.94 پیسےفی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرانےجنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کردیا۔
صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین پر58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔