ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

11:04 AM, 10 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی نوید سنا دی گئی ہے، جس کے تحت آج سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ، مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے، جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں بھی بارش کا امکان ہے۔یہ بارشیں اور برفباری موسم کی شدت میں اضافہ کر سکتی ہیں، اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں