وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی آج شام ملاقات طے ، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت ہوگی

11:30 AM, 10 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات طے ہو گئی ہے۔

 اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں بڑی اتحادی جماعتوں کے درمیان دیرینہ مسائل پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ اس ملاقات کا مقصد حکومت کے اندرونی معاملات کو بہتر بنانا اور اتحادیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں