سستے اور جلد انصاف کے لیے قانونی اصلاحات کی ضرورت ہے:نواز شریف

03:59 PM, 10 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات کرنا ضروری ہے تاکہ عوام کو مؤثر اور بروقت انصاف کی سہولت مل سکے۔

نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کیں، جن میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے نواز شریف کو عوامی فلاح کے لیے تجویز کردہ قانونی اصلاحات پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ، پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف  کا کہنا ہے کہ  عوام کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے"۔انہوں نے مزید کہاکہ   سستے اور فوری انصاف کے حصول کے لیے قانونی اصلاحات ضروری ہیں۔ ملاقات کے بعد نواز شریف ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہو گئے۔

مزیدخبریں