اسلام آباد :مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے کچھ نہیں چاہتی تو وہ بار بار ان کے دروازے کو کیوں کھٹکھٹاتی ہے؟
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما کا یہ بیان آیا تھا کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بار بار یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ نہ تو این آر او مانگے گی، نہ کسی قسم کی ڈیل کرے گی، اور نہ ہی کوئی رعایت لے گی۔ وہ جیل بھی کاٹنے کے لیے تیار ہیں اور قانونی طریقہ کار سے باہر آئیں گے۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے کچھ نہیں لینا چاہتی تو پھر وہ بار بار ان کے دروازے کو کیوں کھٹکھٹاتی ہے؟1