کراچی میں نیگلیریا سے پہلی ہلاکت، ماہرین کا پانی کی احتیاطی تدابیر پر زور

04:16 PM, 10 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی:کراچی میں 2025 میں نیگلیریا سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ گلشنِ اقبال کی 36 سالہ خاتون دماغی بیماری نیگلیریا فاؤلری کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق خاتون کو 18 فروری کو نیگلیریا کی علامات ظاہر ہوئیں اور انہیں 19 فروری کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ 23 فروری کو ان کا انتقال ہو گیا، اور 24 فروری کو لیبارٹری رپورٹ میں نیگلیریا فاؤلری کی تصدیق کی گئی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے کسی بھی پانی سے متعلق سرگرمی میں حصہ نہیں لیا تھا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر وضو کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

نیگلیریا فاؤلری گرم پانی میں پایا جانے والا ایک جان لیوا جرثومہ ہے جو ناک کی نالی کے ذریعے دماغ میں داخل ہو کر شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ ابتدائی علامات میں شدید سر درد، بخار، متلی، گردن کا اکڑاؤ اور ذہنی الجھن شامل ہیں جو جلد موت کا سبب بن سکتی ہیں

مزیدخبریں