ثانیہ نشتر کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور، الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا

05:42 PM, 10 Mar, 2025

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے ان کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے اس بابت الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو آگاہ کر دیا ہے۔

ثانیہ نشتر نے 30 اکتوبر 2024 کو سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا جس کی وجہ جنیوا میں ایک بین الاقوامی ادارے میں نئی ملازمت تھی۔ ان کا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو ارسال کیا گیا تھا اور اب اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ نشتر 2021 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئی تھیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

مزیدخبریں