نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد ایران پر امریکی و اسرائیلی فضائی حملے، بڑے شہروں میں دھماکوں کی گونج

09:54 AM, 10 Mar, 2026

تہران: نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے ایران کے مختلف شہروں پر شدید بمباری کی۔ تہران، اصفہان، تبریز اور کارگ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے دفاتر کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان میں گورنر کا دفتر اور قدیم شاہی محل بھی نشانہ بنے، جبکہ دھماکے ایران کی نیوکلیئر سائٹس کے قریب بھی ہوئے۔ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل بعض مقامات بھی بمباری سے متاثر ہوئے۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں افزودہ یورینیم کے ذخائر محفوظ ہیں۔ ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب نے بھی مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی فوج نے کہا کہ وہ ایک ٹن سے کم وزن والے میزائل استعمال نہیں کرے گی، تاہم ایران کی جانب سے اسرائیل پر کچھ جوابی میزائل داغے گئے ہیں۔

مزیدخبریں