کینیڈا میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ: ٹورنٹو میں دہشت گردی کا واقعہ، ہائی الرٹ جاری

10:29 PM, 10 Mar, 2026

ٹورنٹو :کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں واقع امریکی قونصل خانے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس نے اس بزدلانہ کارروائی کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے قومی سلامتی کے زاویے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


 ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک سفید کار میں سوار دو مسلح افراد نے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع قونصل خانے کی عمارت پر  اندھا دھند گولیاں چلائیں اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں عمارت کے شیشوں اور دروازے کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔     سکیورٹی اقدامات: واقعے کے بعد ٹورنٹو اور اوٹاوا میں امریکی اور اسرائیلی سفارتی مشنز کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں