اداکار عرفان خان پہلے بھی ہالی ووڈ میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں، تاہم ایک بار پھر انہیں کام کی پیش کش کی گئی ہے

 ممبئی:  اداکار عرفان خان پہلے بھی ہالی ووڈ میں اپنے کام سے اپنا نام بنا چکے ہیں، تاہم اب  پھر انہیں کام کی آفر ہوئی ہے۔50 سالہ عرفان خان ہالی ووڈ ہدایت کار مارک ٹرٹل ٹب کی آنے والی فلم میں مرکزی ادا کرتے نظر آئیں گے۔عرفان خان جس فلم  مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گےوہ  2010 میں ریلیز ہونے والی فلم سے متاثر ہوکر بنائی جا رہی ہے، جو برلن فیسٹیول فلم میں گولڈن بیئر کے لیے منتخب ہوئی۔

فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون پر مبنی ہے جواپنے شوہر کے خاندان کی خدمت میں لگی رہتی ہے۔ اس فلم میں عرفان خان کے ساتھ اداکارہ کیلی میکڈونلڈ اور ڈیوڈ ڈینمن سمیت دیگر بڑے اداکار بھی نظر آئیں گے۔فلم کی شوٹنگ امریکہ میں ہو گی۔ہدایت کار مارک ٹرٹل ٹب کی فلم میں کام کرنے کے بعدعرفان خان  4 ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والے اداکار بن جائیں گے۔