پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی
کیپشن: ممبر قومی اسمبلی رانا عمر نذیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی۔ گوجرانوالہ سے ممبر قومی اسمبلی رانا عمر نذیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق رانا عمر نذیر آج سہ پہر عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: چوہدری نثار نے الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کے بعد دیگر سینئر سیاست دانوں کے ساتھ مل کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی بنیاد رکھنے والے اراکین نے معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

معاہدہ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر خسرو بختیار نے دستخط کیے۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ پارٹی رہنما اور سابق رکنِ اسمبلی جہانگیر ترین بھی موجود تھے اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی قیادت موجود تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں