شہباز گل کے بعد شہریار آفریدی کی کار حادثہ کا شکار ،بال بال بچے ,ویڈیو وائرل

شہباز گل کے بعد شہریار آفریدی کی کار حادثہ کا شکار ،بال بال بچے ,ویڈیو وائرل

اسلام آباد:شہباز گل کے بعد شہریار آفریدی کی کار بھی حادثے کا شکار ہو گئی ،شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اس حادثے میں بال بال بچے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہریار آفریدی کی کار کو بھی حادثہ پیش آگیا ،شہریار آفریدی کا کہنا ہے پہلے تو وہ یہ سمجھے کہ ٹائر پھٹ گیا ہے لیکن جب دیکھا گیا تو معلوم ہو ا کہ ٹائر کے نٹ ٹوٹ گئے ،اس تمام کے باوجود اللہ کا شکر ہے ہم بچ گئے ۔

4bb2c391d3505884f683938648acebe8

انہوں نے کہا اللہ بچانے والا ہے اور اللہ کا شکر ہے ہم خیر و عافیت سے ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ جہلم جلسے میں جلد از جلد پہنچ سکیں لیکن فاصلہ بہت ہے اور گاڑی کا ٹائر ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا ،اس لئے اس وقت کسی لفٹ کے انتظار میں ہیں تاکہ جہلم عظیم الشان جلسے کا حصہ بن سکیں ۔