افواجِ پاکستان کی بریفنگ کے بعد بھارتی میڈیا میں تشویش، جھوٹے دعوے بے نقاب

09:34 AM, 10 May, 2025

راولپنڈی:افواجِ پاکستان کی حالیہ میڈیا بریفنگ کے بعد بھارتی میڈیا میں شدید اضطراب کی کیفیت دیکھی گئی ہے، جس میں پاکستانی شواہد کی روشنی میں بھارت کے کئی دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔

پاک فضائیہ کی جانب سے دو روزہ تحقیق کے بعد ایک تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی جس میں پاکستان نے مختلف واقعات سے متعلق ٹھوس شواہد، ویڈیوز اور زمینی حقائق پر مبنی تجزیے دنیا کے سامنے رکھے۔ ان شواہد کے مطابق بھارت کی طرف سے پیش کیے گئے دعوے بے بنیاد اور تضادات سے بھرپور تھے۔

بریفنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت نے بعض واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جبکہ خود بھارتی میڈیا بھی "ایئر میں دھماکہ" جیسے مبہم الفاظ استعمال کر کے اصل حقیقت سے گریز کرتا رہا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ الفاظ بھارتی ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہیں۔

دوسری جانب، بھارت کی نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (NIA) کی جانب سے اب تک پہلگام واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات نہ کیے جانے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی خاموشی خود اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سچ کو سامنے لانے سے گریزاں ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی تجزیہ کاروں نے اس صورتحال کا نوٹس لیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کھلے دل سے شفاف معلومات فراہم کریں تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں