پاک فوج کی بڑی کامیابی، اڑی سپلائی ڈپو تباہ

04:45 PM, 10 May, 2025

اسلام آباد: افواجِ پاکستان نے بھارت کے اہم فوجی اثاثوں کو نشانہ بناتے ہوئے "اڑی سپلائی ڈپو" کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان کی عسکری حکمت عملی میں ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو لاجسٹک سطح پر شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائیاں بھارت کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کے ردِ عمل میں کی جا رہی ہیں، اور ان کا مقصد بھارت کو جارحیت کی قیمت چکانے پر مجبور کرنا ہے۔

مزیدخبریں