پاکستان، بھارت میں جنگ بندی کا آغاز، فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند،مزید بات چیت 12 مئی کو متوقع

05:57 PM, 10 May, 2025

نئی دہلی :بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے سے دونوں ممالک کی بری، بحری اور فضائی افواج نے کارروائیاں روک دی ہیں۔

وکرم مسری نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج رابطہ ہوا، جس میں مکمل جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا۔ مزید بات چیت 12 مئی کو متوقع ہے۔

مزیدخبریں