معرکہِ حق دشمن کے لیے واضح پیغام، قوم دفاعِ وطن اور آزادیِ کشمیر کے لیے متحد ہے: مشعال ملک

11:23 AM, 10 May, 2026

اسلام آباد :حریت رہنما مشعال ملک نے 'معرکہِ حق' کی مناسبت سے افواجِ پاکستان کی شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ افواجِ پاکستان، غیور پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ معرکہِ حق نے دشمن پر یہ حقیقت مکمل طور پر واضح کر دی ہے کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعِ وطن کے لیے دی جانے والی یہ عظیم قربانیاں نہ صرف پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلوں کو بھی جلا بخشتی ہیں۔
حریت رہنما نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور دشمن کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، کیونکہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں