معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل: واہگہ بارڈر پر پُروقار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز کی شرکت

05:51 PM, 10 May, 2026

لاہور : واہگہ بارڈر لاہور پر 'معرکہ حق' کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروقار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور دیگر اہم حکومتی و سیاسی رہنما بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ شریک تھے۔ اس موقع پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد واہگہ بارڈر پر جمع ہوئی جنہوں نے پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے، جس سے فضا حب الوطنی کے جذبے سے لبریز ہو گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 'معرکہ حق' کے ہیروز اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ "آج کا دن ہماری دفاعی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے؛ ہمارے جوانوں نے ثابت کیا کہ وطن کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔"

تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ واہگہ بارڈر پر موجود عوام نے پاک فوج اور قیادت کے حق میں نعرے لگا کر اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں