سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے عالمی کمپنیوں کیساتھ اربوں کے معاہدے

جدہ:سعودی عرب کی سرکاری پٹرولیم کمپنی ’آرامکو‘ نے متعدد عالمی فرموں کے ساتھ باہمی تعاون اور شراکت کے معاہدوں کی منظوری دی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر گیس کی کمپنیاں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ’آرامکو‘ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے متعدد عالمی کمپنیوں کے ساتھ باہمی شراکت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں گیس اور خوردنی تیل کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ نئے معاہدوں کی مالیت چار اعشاریہ پانچ ارب ڈال ہے۔ ان معاہدوں کا مقصد عالمی سطح پر ارامکو کے نیٹ ورک کو توسیع دینے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی گیس اور خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے میں معاونت اور توانائی کے متنوع شعبوں آرامکو کا کردار بڑھانا ہے۔

ارامکو اور ’ٹیکنیکاس ریونیڈاس’ کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ان معاہدوں کا مقصد جنوبی کاروباری زون میں گیس کے پریشر کے پروگرام کو عمل شکل میں لانا ہے۔ نئے معاہدوں کے نتیجے میں حرض اور الحویہ میں گیس کی پیدوار بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور آئندہ دس سال تک ان دونوں گیس فیلڈز سے گیس کی پیداوار کی مقدار بڑھائی جائے گی۔
اس کے علاوہ آرامکو اور اطالوی کمپنی ’سائبم‘ کے درمیان توانائی کے شعبوں میں تعاون کے ایک نئے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔ جمعرات کے روز منظور کردہ معاہدوں میں حرض اور الحویہ گیس فیلڈ میں چینی پٹرولیم کمپنی کے ساتھ تیل پائپ لائن منصوبہ شروع کرنے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔