خیریت دریافت کرنے کیلئے سعد رفیق کا فاروق ستار کو فون

خیریت دریافت کرنے کیلئے سعد رفیق کا فاروق ستار کو فون

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم پاکستان کے سرابرہ فاروق ستار کو ٹیلی فون کرکے انہیں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے خیر سگالی پیغام پہنچایا اور کراچی پیکج پر عمل درآمد کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،خواجہ سعدرفیق نے فاروق ستارکی خیریت دریافت کیاور انہیں کراچی پیکیج پر عمل درآمد کے اقدامات سے آگاہ کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی دھارے میں رہ کرسیاست کرناجمہوری عمل کے لئے اہم ہے اور وفاقی حکومت ایم کیوایم کی جائزشکایات کے ازالہ کی کوشش کرے گی۔
وزیر ریلوے سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پر امن جمہوری عمل کا تسلسل تمام فریقین کی ذمے داری ہے جبکہ دباوسے استحکام اورامن کونقصان پہنچ سکتاہے۔