سازگار ماحول میں پاکستان کیساتھ مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے: رویش کمار

سازگار ماحول میں پاکستان کیساتھ مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے: رویش کمار

نئی دہلی: بھارت نے کہا ہے کہ سازگار ماحول اور دہشت سے پاک فضا میں پاکستان سے بات چیت کے مرحلے کا دوبارہ آغاز کیا جا سکتا ہے۔


بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاک بھارت مذاکرات کی دوبارہ بحالی کے امکانات کی خبروں پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ہمارا موقف اب بھی وہی ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر قائم ہیں کہ بات چیت کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول اور فضا ہونی چاہیے، اور ماحول ہمیشہ دہشت گردی سے اور دہشت گردوں سے پاک ہو، جنہیں پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔

سارک کے حوالے سے سوال پر رویش کمار کا کہنا تھا کہ کہ صرف ایک ملک چاہتا تھا کہ ایسی صورتحال پیدا کی جائے، جہاں باتوں کا کوئی مقصد ہو اور کامیابی حاصل ہو۔