کیا نواز شریف واپس آ رہے ہیں؟ حکومت نے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا 

کیا نواز شریف واپس آ رہے ہیں؟ حکومت نے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا 
سورس: File

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا۔  حکومت  پاکستان نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق وزرات خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کو پانچ سال کیلئے سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیاجو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس سے انہیں بھیجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اشتہاری ہونے پر عمران خان حکومت نے نوازشریف کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیا تھا۔ حکومت انہیں رواں سال عام پاسورٹ پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں