لاہور : گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے عمارت گر گئی، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

09:39 AM, 10 Nov, 2025

لاہور: لاہور کے ایک علاقے میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک عمارت زمین بوس ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 5 دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ باہر سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس اور ریسکیو حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر انہیں ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزیدخبریں