وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف COP30 کانفرنس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں

11:41 AM, 10 Nov, 2025

برازیل :  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP30 میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں ہیں۔ اس کانفرنس میں ان کے ہمراہ پنجاب کے سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم رانا سکندر اور دیگر حکومتی شخصیات بھی موجود ہیں۔

مریم نواز شریف کانفرنس کے دوران پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے اپنے وژن اور اقدامات پر اہم خطاب کریں گی۔ ان کے خطاب میں پنجاب کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ، اور جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس عالمی سطح پر ماحولیاتی بحران کے حل کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے، اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کریں گی۔

کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی، جس دوران مریم نواز عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی اور مختلف ماحولیاتی چیلنجز پر تبادلہ خیال کریں گی۔

مزیدخبریں