اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اب اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری شروع کر دی جائے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک اہم اور مثبت اقدام اٹھایا ہے۔
ااسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے وزیر اعظم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ “وزیر اعظم نے بہترین کام کیا ہے، میں ان کی بہت قدر کرتا ہوں۔ انہوں نے جمہوری اقدار کے مطابق ایک عمدہ روایت قائم کی ہے۔”
خیبر پختونخوا کے نام کی تبدیلی سے متعلق سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ "ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دے گا۔"
سینیٹر واوڈا نے کہا "مولانا ہمارے بڑے ہیں، ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔