سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری، اپوزیشن ہنگامہ آرائی میں مصروف

05:19 PM, 10 Nov, 2025

اسلام آباد: سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی پہلی سے پانچویں شقیں شق وار منظور کر لی ہیں۔

 ہر شق کے حق میں 64 ووٹ آئے۔ اس دوران جے یو آئی (ف) کے احمد خان اور پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

وفاقی وزیر قانون نے ترمیم سینیٹ میں پیش کی، جس کے بعد اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی، نعرے لگائے اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

مزیدخبریں