خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،20 خوارج جہنم واصل

05:48 PM, 10 Nov, 2025

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 20 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ یہ کارروائیاں 8 اور 9 نومبر کو انجام دی گئیں، جس کی تصدیق آئی ایس پی آر نے کی ہے۔

پہلی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ہوئی، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ دوسری کارروائی درہ آدم خیل میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

مزیدخبریں