کیپٹن صفدر کو عدالت میں پیش کرنے والے نیب اہلکاروں کے چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ

کیپٹن صفدر کو عدالت میں پیش کرنے والے نیب اہلکاروں کے چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ

اسلام آباد: احتساب عدالت میں نیب کے مقدمات کی سماعت کے لیے جاری کی گئی کازلسٹ میں سب سے پہلے مقدمہ نواز شریف اور ان کے بچوں کا تھا۔بی بی سی کے مطابق صبح پونے نو بجے کے قریب احتسات عدالت کے جج محمد بشیر کمرہ عدالت میں پہنچے تو عدالتی اہلکار نے آواز لگائی کہ نیب بنام محمد نوازشریف حاضر ہوں۔

پانچ منٹ تک یہی فقرہ دہرایا گیا مگر پندرہ منٹ تک کوئی ملزم پیش نہیں ہوا پھر کچھ دیر بعد مریم نواز وہاں آئیں تو عدالت میں دووزرا انکے انتظار میں کھڑے تھے۔

جب کیپٹن صفدر کو عدالت میں پیش کیا گیانیب اہلکاروں کے چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ تھی اور انھوں نے عدالت کو بتایامائی لارڈ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ کر عدالت میں لے آئے ہیں۔

نیب کے حکام دل میں شدید خواہش رکھتے تھے کہ عدالت ان کے اس اقدام کی تعریف کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور عدالت نے محض اس بات پر اکتفا کیاقانوں کی پابندی سب پر لازم ہے۔