مریم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئیں

مریم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئیں

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اسلام آباد سے لاہور نجی طیارے کے ذریعے پہنچ گئیں ۔ دو روز قیام کے بعد دوبارہ 13 اکتوبر بروز جمعہ احتساب عدالت پیش ہوں گی ۔


اطلاعات کے مطابق مریم نواز اسلام آباد میں دو روز قیام کے بعد مزید اگلے دو روز کے لئے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئیں جہاں پر وہ صوبائی اسمبلی اراکین سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گی اور چچا شہباز شریف سے بھی مل کر انہیں احتساب عدالت پیشی حوالے سے آگاہ کریں گی ۔

دو روز لاہور میں قیام کے بعد مریم نواز 13 اکتوبر کو اسلا م آباد آئیں گی جہاں پر ان کی احتساب عدالت میں پیشی ہو گی ۔