خیبر پختونخواہ کالجز کے اساتذہ نے بنی گالا میں احتجاج کی دھمکی دیدی

خیبر پختونخواہ کالجز کے اساتذہ نے بنی گالا میں احتجاج کی دھمکی دیدی

پشاور: خیبرپختونخوا کے کالجز کے اساتذہ نے ہڑتال کرتے ہوئے بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کی دھمکی دے دی۔


اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام کالجز کے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تمام نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں معطل کردیں جس کے نتیجے میں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک صوبہ بھر میں تمام نصابی اور غیر سرگرمیاں تعلیمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔


چیئرمین ایکشن کمیٹی پروفیسر جمشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تمام کالج اساتذہ کے مسائل و مطالبات کو یکسر نظر انداز کردیا ہے، آج سے صوبہ بھر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی، جب کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔