تمام ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم جلد شروع ہوجائیگا ، شیخ رشید

تمام ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم جلد شروع ہوجائیگا ، شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد : ریل گاڑی کا سفر دیگر ذرائع سے سستا، بہترین اور آسان سمجھا جاتاہے تاہم ریلوے کے اکنامی بوگیوں کی حالت نہایت خستہ ہے جس کے باعث مسافروں کا فی مشکلات کا سامنا رہتاہے جبکہ بعض اوقات تو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہوتی تاہم وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے میں اصلاحات شروع کر دی ہیں جبکہ پاکستان ریلویز اپنے 10 روزہ منصوبے میں تمام ٹرینوں میں مفت وائی فائی سروس شروع کرنے جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے سو روزہ پلان میں تمام ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم بھی لگانے جارہی ہے ۔ابتدائی طور پر وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم مسافرٹرینوں میں نصب کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد اس کا دائرکار مال بردار گاڑیوں تک بڑھایا جائے گا ۔ 
وزارت ریلوے کے حکام کاکہناہے کہ اس ضمن میں اب تک 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور باقی بھی جلد ہی پورا کر لیا جائے گا کیونکہ شیخ رشید عوا م کو یہ سہولیات فراہم کرنے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ مسافر جلد ہی ٹرینوں میں مفت وائی فائی استعمال کرنا شروع کر دیں گے ۔