جسٹس فائز عیسیٰ جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سے گریز کر رہے ہیں، اٹارنی جنرل

جسٹس فائز عیسیٰ جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سے گریز کر رہے ہیں، اٹارنی جنرل
کیپشن: جسٹس فائز عیسیٰ کے بچے ان کے بے نامی دار ہیں، اٹارنی جنرل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سے گریز کر رہے ہیں اور ان کے بچے ان کے بے نامی دار ہیں۔

عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ بطور اٹارنی جنرل کونسل کی معاونت کرنا آئینی ذمہ داری ہے۔

انور منصور خان نے کہا کہ وزیر قانون کا بار کونسلز میں چیک تقسیم کرنا غلط نہیں اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الزامات محض مفروضوں پر مبنی ہیں اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست قابل سماعت نہیں۔

انہوں نے اپنے جواب میں لکھا کہ احتساب اور شفافیت جمہوریت کا حصہ ہے اور احتساب سے جج سمیت کوئی بھی شخص بالاتر نہیں ہے۔