آرمی چیف سے سربراہ پاک بحریہ کی ملاقات،پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سربراہ پاک بحریہ کی ملاقات،پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: آرمی چیف سے سربراہ پاک بحریہ کی ملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ  کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات  ہوئی جس میں پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نےایڈمرل امجد خان نیازی کو  پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔


ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کہا کہ امید ہے پاکستان نیوی نئے نیول چیف کی قیادت میں کامیابی کی نئی جہتوں کو عبور کرے گی۔


ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی  نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاسےنیول چیف نے ملاقات بھی کی۔جنرل ندیم رضا نے  ایڈمرل امجدنیازی کوپاک بحریہ کی کمانڈسنبھالنےپرمبارکباد  بھی پیش کی جبکہ جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔